سانگلہ ہل،شوگرمل نے گنے کی قیمت خرید60 سے کم کرکے 50روپے فی من کردی

منگل 26 فروری 2008 16:00

سانگلہ ہل(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین26 فروری2008 )ہدیٰ شوگر ملزم سانگلہ ہل نے گنے کی قیمت خرید60روپے سے کم کرکے 50روپے فی من کردی جس پر حلقہ بھر کے زمینداروں نے مقامی پریس کلب کے  سامنے شدید احتجاج کیا اور ملزانتظامیہ کے خلاف زبردست نعرے بازی کی زمینداروں نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے گنے کی قیمت خرید 60روپے فی من مقرر کررکھی ہے جس کے مطابق ہدیٰ شوگرملز بھی گنا خریدتی رہی مگرملزانتظامیہ نے اپنی من مانی کرتے ہوئے اچانک گنے کی قیمت خرید دس روپے کمی کرکے پچاس روپے فی من کرلی ہے جس سے زمیندارں کو بھاری نقصان کا سامنا ہے انہوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ ملزانتظامیہ کو سرکاری نرخ پر گناخریدنے کا پابند کیا جائے اور ازخود قیمت خرید میں کمی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے ۔