کینسرسے بچاؤ کا عالمی دن پرسوں منایا جائے گا

غریب اور ترقی پذیر ممالک میں 70فیصد اموات کینسر کے باعث ہوتی ہیں،عالمی ادارہ صحت

منگل 2 فروری 2016 12:28

اسلا م آ با د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 فروری۔2016ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں کینسرسے بچاؤ کا عالمی دن جمعرات کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد عوام میں اس خطرناک اور جان لیوا مرض سے آگاہی اور اس سے بچاؤ کے متعلق شعور پیدا کرنا ہے کینسر کے عالمی دن کے موقع پر جہانیاں سمیت ملک بھر میں سماجی تنظیموں اور محکمہ صحت کے زیر اہتمام سیمینارز،واکس اورمختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں ماہرین صحت اور مقررین کینسر کی تباہ کاریوں اور اس سے بچاؤ کے متعلق معلومات فراہم کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں کینسر سے بچاؤ کا عالمی دن ہر برس کی طرح امسال بھی 4فروری جمعرات کو منایا جائے گا ۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق غریب اور ترقی پذیر ممالک میں 70فیصد اموات کینسر کے باعث ہوتی ہیں۔ورلڈ کینسر ریسرچ فاؤنڈیشن کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال بیس ہزار سے زائد افراد الکوحل کے استعمال سے کینسر کے مرض کا شکار ہو جاتے ہیں۔عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق کینسر کا مرض پاکستان میں بھی ایک خطرناک صورتحال اختیار کر چکا ہے او ر اس کے مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :