امریکا میں ای کولی کی وبا پر قابو پالیاگیا

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 2 فروری 2016 14:44

واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 02 فروری۔2015ء ) امریکا میں ای کولی کی وبا پر قابو پالیاگیا۔ امریکا کے سینئر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پرویونشن کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق اس وبا کا باعث امریکا میں میکسیکن ریسٹورنٹ چین چپوٹل تھی۔

(جاری ہے)

وبا سے امریکا کی 11ریاستوں کل 55افراد متاثر ہوئے جن میں سے 23کو باقاعدہ ہسپتالوں میں زیر علاج رکھا گیا۔ وبا سے متاثرہ کوئی شخص ہلاک نہیں ہوا۔ ای کولی سے متاثرہ افراد خونی پیچش میں مبتلا ہو جاتے ہیں جس کے بعد ان کے گردے کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں ۔