چین بافتو ں کی سوزش کے علاج میں گلبانی مروا کے استعمال کا تجربہ کررہا ہے

حکومتی اجازت نامہ ملنے پر بڑ ے پیمانے پر کلینکل تجربے کیے جائیں گے

منگل 2 فروری 2016 16:05

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 فروری۔2016ء) چین کے محکمہ خوراک و ادویات (سی ایف ڈی اے ) بافتوں کی سوزش کے علاج میں انسداد ملیریا مروا کے کلینکل تجزیے کے استعمال پر غور کررہا ہے ۔فارماکالوجسٹ اور نوبل انعام یافتہ تو یو یو کی قیادت میں ایک ٹیم کی طرف سے اس کا استعمال تجزیے کے حتمی مرحلے پر پہنچ گیا ہے ۔ اس امرکی سی ایف ڈی اے کے ایک ذرائع نے منگل کو تصدیق کی ہے ،مروا کی دریافت نے یو یو کو فیزیالوجی یا میڈیسن میں 2015کا نوبل انعام دلایا مروا کو زیادہ تر ملیریا کے خلاف علاج میں استعمال کیا جاتا ہے ،تو اور ان کے ساتھی گذشتہ دہائی سے مروا کے ذریعے مدافعتی عارضہ کی بیماریوں کے علاج میں علاج پر کام کرتے رہے ہیں اور چہرے کے جلد کی دق کے سلسلے میں لیبارٹری میں اس کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں ، اگر سی ایف ڈی کا پرمٹ جاری ہوجاتا ہے تو ان کی ٹیم بڑے پیمانے پر کلینکل تجربے شروع کرے گی ۔

(جاری ہے)

گذشتہ سال مئی میں شنگھائی کے میٹریا، میڈیکا انسٹی ٹیوٹ کی ایک ٹیم نے چہرے کی دق کے علاج کے لیے پانی میں حل ہونے والے مروا کے ایک مرکب کے اسی قسم کے تجربوں کا پرمٹ حاصل کیا ہے ۔وزیر انچارج قومی صحت و خاندانی منصوبہ بندی کمیشن لی بن کے ساتھ ایک اجلاس میں تو نے تجویز پیش کی کہ صحت کے محکمے بافتوں کی سوزش کے علاج بارے تحقیق پر زیادہ رقم خرچ کریں اس کے بارے میں انہیں یقین ہے کہ اس کے مختلف حالتوں کے علاج کی کافی گنجائش موجود ہے ،چہرکے جلد کا دق سسٹیمیٹکس لوپس ارتھی میٹو سس ایک مدافعتی عارضہ ہے جس میں جسم اپنے ہی اعضاء اور نسوں پر حملہ کرتا ہے اور جوڑوں ، گردوں ،دل ،پھیپھڑوں ، دماغ اور خون کومتاثر کر سکتا ہے ، اس خاصی مہلک بیماری کی روایتی تھراپی گلوکو کورٹی کوئیڈز اور امینو سپریسوز کا مرکب ہے جو خود بھی مریض کے قوت مدافعت کے نظاموں کو نقصان پہنچاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :