ملتان،سوائن فلو سے مزید 4 افراد متاثر، تعداد 61 تک جا پہنچی

بدھ 3 فروری 2016 11:21

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 فروری۔2016ء ) ملتان میں سوائن فلو کے شبہ میں مزید چار افراد کو نشترہسپتال داخل کرا دیا گیا جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 61 ہو گئی ۔ سوائن فلو سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

اس خطرناک وائرس کا شکار زیادہ تر بچے اور خواتین ہو رہی ہیں۔ ملتان میں سوائن فلو کے شبہ میں چار افراد کو نشتر اسپتال لایا گیا۔ جن میں دو سالہ بلال احمد، پچاس سالہ امجد، ناصر اور زاہد شامل تھے ۔ سوائن فلو سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 61 تک جا پہنچی ہے۔ متاثرہ مریضوں کو آئیسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :