لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں ٹی بی ،لپروسی،بلائنڈنس کے مریضوں کوسرکاری کھانے کی سپلائی بند ہونے سے مشکلات کا سامنا

بدھ 3 فروری 2016 17:03

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 فروری۔2016ء ) لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں موزی مرض ٹی بی ،لپروسی،بلائنڈنس کا شکار معذورمریضوں پرسرکاری مُفت کھانے کی سپلائی بند کرنے سے اُنہیں سخت پریشانی سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے جس کے باعث لپروسی ،ٹی بی اینڈ بلائند نس ریلیف ایسوسی ایشن پاکستان پشاور کے پلیٹ فارم سے صاحب حیثیت افراد کی جانب سے مُفت ناشتہ اور کھانے کی سپلائی عارضی طور پر شروع کردی گئی ہے یہ بات ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف خان نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے لپروسی وارڈ کے دورہ کے دوران صحافیوں کو بریفنگ کے دوران بتائی ،مرکزی سیکرٹری جزل ملا محمد(تمغہ امتیاز)اور دیگر زمہ دار افراد بھی موجود تھے ڈاکٹر محمد عارف خان نے کہا کہ ڈائریکٹریٹ ہیلتھ پشاور کی جانب سے لپروسی وارڈ میں زیر علاج معذور مریضوں کو 2015کی پہلی سہ ماہی میں مفت کھانے کی سپلائی بند کر کے اُنہیں پریشانی میں مبتلا کردیا گیا ایسوسی ایشن کی درخواست پر بعد صاحب حیثیت افراد کی جانب سے ماہ جولائی میں عارضی طور پر دن میں چار وقت کی خوراک ناشتہ ،چائے اور دوپہر و شام کا کھانا شروع کر دیا گیا ،جو زیر علاج مریضوں کو دیا جارہا ہے ،انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ 2015میں ایل آر ایچ میں واقع لپروسی وارڈ میں 72شدید مریضوں کو داخل کر کے علاج معالجہ کر کے صحت یاب ہونے کے بعد فارغ کیا گیا انہوں نے وضاحت کی کہ ہر داخل مریض ایک سے تین ماہ تک زیر علاج رہتا ہے ،اسی طرح 2200سے زیادہ مریضوں کا او پی ڈی میں چیک اپ کر کے مفت ادویات دیکر فارغ کیا گیا یہاں پشاور،چارسدہ،مردان،سوات،دیر، چترال اور باجوڈ کے علاوہ دیگر اضلاع سے آنے والے ایسے مریضوں کا علاج معالجہ مفت کیا جاتا ہے جنہیں ہسپتال کی جانب سے مفت ادویات فراہم کی جارہی ہیں ،انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کا شکریہ ادکرتے صوبائی محکمہ صحت سے لپروسی وارڈ کے زیر علاج مریضوں کو مُفت کھانے کی فراہمی کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :