صوبہ بھر کے 550 بنیادی مراکز صحت 24 گھنٹے چلانے کی منظوری

جمعرات 4 فروری 2016 15:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 فروری۔2016ء)وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے صوبہ بھر میں نئے 550 بنیادی مراکز صحت 24 گھنٹے چلانے کی منظوری دیدی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت صحت حکومت پنجاب سے وابستہ سینئر آفیسر کے مطابق حکومت پنجاب نے فیز I کے تحت پنجاب بھر کے 36 اضلاع میں 150 بنیادی مراکز صحت کو 24 گھنٹے چلانے کا تجربہ کیا تھا تاہم کامیاب تجربے کے بعد اب وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے صوبہ بھر کے اضلاع اور تحصیلوں میں نئے فیز II کے تحت 550 بنیادی مراکز کو 24 گھنٹے چلانے کی منظوری دیدی ہے۔