برطانیہ آنے والی پروازوں میں کیڑے مار ادویات کا اسپرے کرنے کا فیصلہ

زیکا وائرس میکسکو اور برازیل سمیت وسطی اور لاطینی امریکا کے چھبیس ممالک میں پھیل چکا ہے ‘عالمی ادارہ صحت

جمعہ 5 فروری 2016 13:02

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 فروری۔2016ء) برطانوی حکومت نے زیکا وائرس سے متاثرہ ممالک سے برطانیہ پہنچنے والی پروازوں میں کیڑے مار ادویات کا اسپرے کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

(جاری ہے)

ایک برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق برطانوی حکومت نے زیکا وائرس سے بچاؤکیلئے حفاظتی اقدامات کرنے کافیصلہ کر لیا جس کے تحت زیکا وائرس سے متاثر ممالک سے برطانیہ آنے والی پروازوں میں کیڑے مار ادویات کا اسپرے کیا جائیگا ‘عالمی ادارہ صحت کے مطابق زیکا وائرس میکسکو اور برازیل سمیت وسطی اور لاطینی امریکا کے چھبیس ممالک میں پھیل چکا ہے ۔

برطانیہ میں ان ممالک سے آنے والی زیادہ تر پروازوں میں پہلے سے ہی حفاظتی اقدامات کے تحت ملیریا سمیت مچھروں سے پھیلنے والی بیماروں سے بچاؤکیلئے اسپرے کیا جاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :