یورپ ‘ حاملہ خاتون کے زکا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق سپین نے حاملہ خاتون کے زکا وائرس سے متاثر ہونے تصدیق کر دی

زکا کی تشخیص ہونے والی حاملہ خاتون کا تعلق ملک کے شمال مشرقی خطے کاتالونیہ سے ہے ‘ وزارت صحت کا بیان

جمعہ 5 فروری 2016 13:03

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 فروری۔2016ء) یورپ میں حاملہ خاتون کے زکا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق سپین نے ایک حاملہ خاتون کے زکا وائرس سے متاثر ہونے تصدیق کی ۔یہ یورپ میں زکا وائرس کا منظر عام پر آنے والا پہلا معاملہ ہے۔وزارت صحت کے مطابق وہ خاتون حال ہی میں کولمبیا سے واپس آئی تھیں اور قیاس ہے کہ وہیں وہ اس سے متاثر ہوئی تھیں۔

زکا لاطینی امریکہ میں پھیلا ہوا جس سے چھوٹے سر والے بچوں کی پیدائش ہورہی ہے ‘عالمی ادارہ صحت نے اس صورتحال کے پیش نظر عالمی صحت کی ہنگامی حالت کا نفاذ کیا ہوا ہے۔عالمی ادارہ صحت نے ممالک کو تاکید کی کہ وہ ان لوگوں نے خون کا عطیہ نہ لیں جنھوں نے حال ہی میں زکا وائرس سے متاثرہ علاقوں کا سفر کیا ۔سپین کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق زکا کی تشخیص ہونے والی حاملہ خاتون کا تعلق ملک کے شمال مشرقی خطے کاتالونیہ سے ہے۔

(جاری ہے)

بیان میں خاتون کا نام نہیں ظاہر کیا گیا تاہم بتایا گیا کہ وہ سپین میں سات مصدقہ کیسز میں سے ایک ہیں۔بیان کے مطابق دو مزید مریضوں کا تعلق کاتالونیہ، دو سے کیستائل اور لیون اور ایک ایک کا مرسیا اور دارالحکومت میڈرڈ سے ہے۔وزارت صحت کے مطابق ’تمام کی صحت اچھی ہے ‘وزارت صحت کی جانب سے زور دیا گیا کہ سپین میں تشخیص شدہ زکا وائرس کے کیسز ‘ اپنے ملک میں وائرس کے پھیلاوٴ کا خطرہ نہ لیں کہ یہ باہر سے آئے ہوئے شدہ کیسز ہیں۔

متعلقہ عنوان :