وسطی چین میں انسانی ایچ 7این 9 فلو کے نئے کیس کی اطلاع

مرض میں مبتلاایک 48سالہ شخص ہسپتال میں چل بسا

جمعہ 5 فروری 2016 16:18

چانگ شا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 فروری۔2016ء‘ ) وسطی چین کے صوبہ ہونان میں ایک نئے انسانی ایچ 7این 9ایویان فلو کیس کا پتہ چلا ہے ، اس طرح ان کیسوں کی مجموعی تعداد 9ہو گئی ہے ۔ یہ بات مقامی حکام نے بتائی ہے ۔ صوبائی صحت و خاندانی منصوبہ بندی کمیشن نے ایک پریس ریلیز میں بتایا ہے کہ ژائی کے عرفی نام والا ایک 48سالہ شخص جمعرات کو یونگ ژو شہر کے ہسپتال میں چل بسا ، ژائی جو ژونگ ژو کے علاقہ لنگ لنگ کا باشندہ ہے نے گذشتہ روز علاج کی درخواست کی اور اس میں انسانی ایچ 7این 9ایویان فلو کی شناخت کی گئی ۔

(جاری ہے)

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ اس کی موت کی فوری وجہ جگر اور گردے کی ناکامی تھی تا ہم اس میں یہ نہیں بتایا گیا کہ ژائی کس طرح اس بیماری کا شکار ہوا ۔ہونان صوبے میں سال رواں کے آغاز سے انسانی ایچ 7این 9ایویان فلو کے پانچ کیسوں کی اطلاع دی ہے ان میں سے 2مریض ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 3زیر علاج ہیں ۔شنگھائی ،گوانگ ڈانگ اور فیوجیان میں بھی اس قسم کے مرض کے اکا دکا واقعات کی اطلاع ملی ہے ، ایچ 7این 9ایک برڈ فلو دھبہ ہے جس نے چین میں مارچ 2013میں سب سے پہلے انسانوں کو متاثر کیا ہے اس کے موسم سرما اور بہار میں حملہ آور ہونے کا انتہائی امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :