زیکا وائرس، اولمپک گیمز منسوخ نہیں کی جائیں گی: برازیلی وزیرکھیل

ہفتہ 6 فروری 2016 13:34

برازیلیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 فروری۔2016ء)برازیل کے کھیلوں کے وزیر جارج ہلٹن نے ایک مرتبہ پھر کہا ہے کہ زیکا وائرس سے رواں برس کے اولمپک گیمز کو کوئی خطرہ نہیں اور نہ ہی اِن کی منسوخی کے بارے میں سوچا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہلٹن نے ذرائع ابلاغ پر نشر اور شائع کی جانے والی بعض رپورٹوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اِن کی مذمت کی ہے۔ برازیلی ذرائع ابلاغ نے اولمپک کھیلوں کے انعقاد پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا تھا۔ ہلٹن نے مزید کہا کہ حکومت اِس بات کو یقینی بنائے گی کہ اولمپک گیمز انتہائی مناسب سکیورٹی اور امن وسکون کے ساتھ انعقاد پذیر ہوں۔ برازیل اِس وقت مچھروں سے منتقل ہونے والی ایک وبائی بیماری زیکا کی لپیٹ میں ہے۔