چائے ہڈیوں کو مضبوط بنانے کے لیے بہترین ہے ‘ تحقیق

منگل 9 فروری 2016 13:12

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 فروری۔2016ء) چائے پینے کے عادی افراد کی ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں اور ان میں تکلیف دہ فریکچر کا خطرہ کم ہوتا ہے۔یہ دعویٰ آسٹریلیا میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آیا ہے۔فلینڈرز یونیوسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ چائے پینے کے عادی افراد کی ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں اور ان میں تکلیف دہ فریکچر کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

تحقیق کے مطابق روزانہ 3کپ چائے کا استعمال کسی حادثے میں ہڈیوں کے ٹوٹنے کا خطرہ 30فیصد تک کم کرسکتا ہے۔خیال رہے کہ دنیا بھر میں 200ملین سے زائد افراد کو ہڈیوں کی کمزوری کے عارضے کا سامنا ہوتا ہے۔اس تحقیق کے دوران لگ بھگ 1200معمر خواتین کا 10سال تک جائزہ لیا گیا اور ان کی غذائی عادات کو خاص طور پر نوٹ کیا گیا۔اس عرصے کے دوران 228خواتین کو فریکچر کا سامنا ہوا تاہم یہ بات سامنے آئی کہ جو خواتین روزانہ 3کپ چائے پینے کی عادی تھیں ان میں فریکچر کے کیسز نہ ہونے کے برابر سامنے آئے۔

متعلقہ عنوان :