زیکا وائرس ، کینیا کی ریو اولمپکس میں شرکت مشکوک

بدھ 10 فروری 2016 11:49

زیکا وائرس ، کینیا کی ریو اولمپکس میں شرکت مشکوک

نیروبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 فروری۔2016ء) کینیا کی اولمپک کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ اگر برازیل میں زیکا وائرس نے وبائی شکل اختیار کر لی تو موسم گرما میں ہونے والے ریو اولمپکس میں کینیا کی شرکت مشکوک ہو جائے گی۔خیال رہے کہ جنوبی امریکی ممالک میں مچھر سے پیدا ہونے والے امراض کے نتیجے میں بچوں میں پیدائشی نقص دیکھا جا رہا ہے۔

گذشتہ ہفتے صحت کے عالمی ادارے ڈبلیو آچ او نے زیکا وائرس کو عالمی سطح پر صحت کے لیے خطرہ قرار دیا تھا۔

(جاری ہے)

کینیا میں اولمپکس کے سربراہ کپچوگے کینو نے کہا: ’اگر زیکا وائرس نے وبائی شکل اختیار کر لی تو ہم کینیا کے باشندوں کو خطرے میں نہیں ڈال سکتے۔‘ادھر برازیل کے حکام کا کہنا ہے کہ جب اگست کے مہینے میں ریو دی جنیرو میں اولمپک کھیل منعقد ہوں گے تو حاملہ خواتین کے علاوہ کھلاڑیوں اور تماشائیوں کو کوئی خطرہ نہیں ہو گا۔بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کا کہنا ہے کہ وہ اولمپکس کے منتظمین کے ساتھ ’بہت قریبی رابطے میں ہیں جبکہ اولمپک منعقد کرنے والے مقامات کی اولمپکس سے قبل اور اس کے دوران روزانہ جانچ پڑتال ہو گی۔

متعلقہ عنوان :