اقوام متحدہ کا برازیل میں اسقاط حمل کے قوانین میں نرمی کا مطالبہ

بدھ 10 فروری 2016 14:32

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 فروری۔2016ء ) اقوام متحدہ نے زیکا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک برازیل میں اسقاط حمل کے قوانین میں نرمی کا مطالبہ کردیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مچھروں سے پھیلنے والے زیکا وائرس سے متاثرہ حاملہ خواتین کے لیے صورتحال نہایت تشویشناک ہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

عالمی ادارے کے کارکنوں اور خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم عناصر مطالبہ کر رہے ہیں کہ برازیل کے قدامت پسند معاشرے میں اگراسقاط حمل کے قوانین میں نرمی نہ لائی گئی تو یہ زیکا وائرس حاملہ خواتین کے لیے نہایت خطرناک ثابت ہو گا۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں برازیل وہ ملک ہے جہاں اسقاط حمل کے سخت ترین قوانین پائے جاتے ہیں۔ برازیل میں ہر سال قریب ساڑھے آٹھ لاکھ حاملہ خواتین غیر قانونی طور پر اسقاط حمل کرواتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :