ضلع ایبٹ آباد میں بھی پو لیو سے بچاؤ کے انجکشن کا با قا عدہ افتتاح کر دیا گیا

بدھ 10 فروری 2016 17:02

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 فروری۔2016ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ایبٹ آباد ڈا کٹر قا سم نے ملک کے دیگر اضلاع کی طرح آج ضلع ایبٹ آباد میں وومن اینڈ چلڈرن ہسپتا ل میں لو لیو سے بچاؤ انجکشن پو لیو ویکسین بچوں کو لگا کر با قا ئدہ افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر ایم ایس بے نظیرشہید ہسپتا ل یبٹ آبادڈا کٹر مہناج،ڈی ایم ایس ڈا کٹر خا لد خا ن ڈسٹرکٹ ٹی بی کنٹرول آفیسر شا ہ فیصل ،ڈسٹرکٹ کوا ڈینیٹرای پی آئی ڈا کٹر عثمان شا ہ ،ڈا کٹر شا ہد سمیت میڈیکل اور پیرا میڈیکل اور وا لدین بھی کثیر تعداد میں مو جود تھے۔

اس موقع پر ای پی آئی انچارج ڈا کٹر عثمان شا ہ نے تفصیلا ت بتا ئے ہو ئے کہا کہ انجکشن پو لیو ویکسین پر حکو مت ہزارو ں رو پے بچوں کو مہلک بیما روں سے بچا نے کے لئے خرچ کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

ایک بچے کو تیسری ڈوز کے سا تھ آئی پی وی انجکشن لگا یا جا ئے گانیز اس کے سا تھ سا تھ پو لیو ویکسنیشن جا ری رہے گی آئی پی وی انجکشن لگا نے سے بچو ں میں فا لج کے خلا ف قوت مدا فعت پیدا ہو جا ئے گی اور اس سے بہتر نتا ئج نکلے گئے نیزضلع ایبٹ آباد ما نیٹرینگ سے2001سے پو لیو فری جا رہا ہے یہ پو لیو سے بچا ؤ کا انجکشن ضلع ایبٹ آباد کے 83 ای پی آئی مرا کز میں اس کی سہو لیت مو جود ہے جس پر با قا ئدہ ان 83مرا کز نے کا م شروع کر دیا ہے قبل ازیں ڈسٹرکٹ ہیلھ آفیسر ایبٹ آباد ڈا کٹر قا سم نے بچو ں کو انجکشن لگا کر افتتاح کیا۔

متعلقہ عنوان :