5سال کیلئے پاکستانی ادویات کی برآمدات کا ہدف 50کروڑ ڈالر مقرر

بدھ 5 مارچ 2008 13:50

کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین05 مارچ2008 ) ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی )نے آئندہ 5سال کیلئے پاکستانی ادویات کی برآمدات کا ہدف 50کروڑ ڈالر مقرر کیا ہے ۔ یہ بات ٹی ڈی اے پی کے چیف ایگزیکٹو طارق اکرام نے گزشتہ روز پاکستان فارماسیوٹیکل مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے سے ملاقات کعرت ہوئے بتائی ، اس موقع پر ٹی ڈی اے پی کے سیکریٹری نوید عارف ڈائریکٹر جنرل پلاننگ عثمان حسن بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

فارماسیوٹیکل مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے ملاقات میں بتایا گیا کہ گزشتہ 5سال کے دورانپاکستانی ادویات کی پیداوار میں223فیصد اضافہ ہوا ہے 1999میں پاکستان میں ادویات کی مجموعی برآمد 3کروڑ20لاکھ ڈالر تھی جو مالی سال2007-07 میں بڑھ کر 10کروڑ 20لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہے ۔ عہدیداران نے بتایا کہ اس وقت پاکستان، افغانستان ، سری لنکا ، فلپائن ، نائجیریا، سنگاپور ، متحدہ عرب امارات ، سویڈن ، سعودی عرب ، امریکہ ، فرانس اور جرمنی کو ادویات برآمد کررہا ہے ۔

طارق اکرام نے ٹی ڈی اے پی حکام کوادویات کی برآمد میں اضافے کیلئے حکمت عملی تیارکرنے کی ہدایت کی اور فارما ویژن 2013میں برآمدات کے فروغ کیلئے ٹی ڈی اے پی میں آئندہ 2ماہ میں فارما ایکسپورٹ سیل قائم کرنے کا اعلان کیا ۔

متعلقہ عنوان :