ملٹی نیشنل کمپنیوں نے ادویات کی قیمتوں میں 25 سے 30 فیصد تک اضافہ کردیا

محکمہ صحت پنجاب کا پرانی دوائیں نئی قیمت پر فروخت کرنے کا نوٹس

بدھ 10 فروری 2016 21:06

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ 10 فروری۔2015ء) ملٹی نیشنل کمپنیوں نے ادویات کی قیمتوں میں 25 سے 30 فیصد تک اضافہ کردیا۔ محکمہ صحت پنجاب نے پرانی دوائیں نئی قیمت پر فروخت کرنے کا نوٹس لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز ملتی نیشنل کمپنیوں نے دواؤں کی قیمتوں میں 25 سے 30 فیصد اضافہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

درد ‘ خون پتلا کرنے اور دل کے امراض میں استعمال ہونے والی دوائیں مہنگی کردی گئیں۔

دواؤں کی قیمتوں میں اضافے کے بعد میڈیکل سٹورز اور دوائیاں سپلائی کرنے والے ڈیلرز نے پرانی تاریخوں کی دواؤں پر نئی قیمتوں کے لیبل لگا کر بیچنا اور منافع کمانا شروع کردیا واقعے کی خبر پر وزارت صحت پنجاب نے نوٹس لے لیا اور تحقیقات شروع کردی ہیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے سے ناجائز فائدہ اٹھانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :