لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ٹی بی ‘لپروسی اینڈ بلائنڈنس کے مریضوں کے لیے مفت کھانے کی فراہمی کا سلسلہ دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ

جمعرات 11 فروری 2016 12:15

پشاور۔11 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 فروری۔2016ء)اصلاحی کمیٹی دین بہار کالونی چارسدہ روڈ پشاور کا ایک اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا ‘ جس میں کمیٹی کے صدر ڈاکٹر سید بلال شاہ ‘نائب صدر افتخار خان ‘نائب صدر قیصر رشید ‘جنرل سیکرٹری محمدرحمان خان اورخزانچی قیصر شاہ کے علاوہ دیگر عہدیداروں وارکان نے شرکت کی‘ اجلاس میں اتفاق رائے سے ایک قرارداد کے ذریعے صوبائی وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور صوبائی وزیر صحت شہرام ترکئی سے مطالبہ کیاگیاہے کہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ٹی بی ‘ لپروسی اور اندھے پن کے شکار معذور مریضوں کیلئے مفت کھانے کی فراہمی کا سلسلہ دوبارہ شروع کیاجائے‘ تاکہ انہیں درپیش مسائل کا خاتمہ ہوسکے‘ اجلاس میں لپروسی ‘ ٹی بی اینڈ بلائنڈس ریلیف ایسوسی ایشن پاکستان پشاور کے سرپرست اعلیٰ پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف خان کیساتھ بھرپور تعاون کا اظہار کرتے ہوئے انسانیت کیلئے کی جانے والی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیاگیا‘ اجلاس میں کمیٹی کے تنظیمی امور پر غورکرنے کے بعد عہدے کے ناجائز استعمال پر جائنٹ سیکرٹری محمدسلیم کو برطرف کرکے پرنس خائستہ خان کو جائنٹ سیکرٹری منتخب کیاگیا۔