نیشنل کونسل فار طب کے ہایئر ایجوکیشن کمیشن سے مذاکرات جاری
جمعرات 11 فروری 2016 13:15
ہارون آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 فروری۔2016ء) ملک بھر کے طبیہ کالجز سے کوالیفائیڈ اطباء کو بی ایس سی کے مساوی منظوری کے لیے نیشنل کونسل فار طب کی ہایئر ایجوکیشن کمیشن سے مذاکرات جاری ہیں بہت جلد اطباء خوشخبری سنیں گے ، اسی سال میڈیکل حج مشن میں اطباء کی شمولیت کے بند سلسلہ کو جاری کردیا جائے گا ،طبیہ کالجز میں اصلاحات اور مسائل کو حل کیا جائے گا ، نیشنل کونسل فار طب وفاقی وزارت صحت کے حکیم محمد فرید فیضی ، چیئرمین انسپکشن اینڈ ایجوکیشن کمیٹی ، حکیم عبد الواحد شمسی چیئرمین لیگل کمیٹی ، سید ذوالحسنین بخاری ، پروفیسر حکیم حافظ محمد یونس کی پاکستان طبیہ کالج کی انسپکشن کے موقع پر نمائندہ سے خصوصی ملاقات میں اظہار خیال ۔
ان کا کہنا تھا ملک بھر کے طبیہ کالجز میں چار سالہ فاضل طب والجراحت کو بی ایس سی کے برابر تسلیم جائے گا ۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق ڈپلومہ تین سال تک کا ہوتا ہے چار سال کو قانونی طور پر ڈپلومہ نہیں کہا جاسکتا بلکہ یہ ڈگری ہی ہے جس کو تسلیم کرانے کے لیے قانونی ماہرین کے ساتھ ہایئر ایجوکیشن سے مزاکرات آخری مرحلہ میں ہیں بہت اطباء اچھی خبر سنیں گے ۔
عرصہ دراز سے حج میڈیکل مشن پر اطباء کو بھیجنے کا سلسلہ بند کیا گیا تھا جس کو انشاء اللہ تعالیٰ اسی سال شروع کردیا جائے گا ۔طبیہ کالجز کے مسائل ترجہی بنیادوں حل کیا جائے گا ۔طبیہ کالجز میں دواسازی کورس بھی شروع کرنا ہماری ترجہہ ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ نیشنل کونسل فار طب (این سی ٹی) کی ویب سائیٹ کو اپ گریڈ کردیا گیا ہے ۔این سی ٹی کا ماہانہ طبی میگزین الحکمة انٹر نیشنل معیار کا چند ماہ میں جاری کردیا جائے گا جس سے ملک بھر کے اطباء اپنی کونسل سے باقاعدہ منسلک رہیں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
نیئر حسین بخاری کی ایم این اے فتح اللہ خان کا شوکاز جاری کرنے سے متعلق خبر کی تردید
-
سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائلز کے خلاف کیس ججز کمیٹی کو واپس بھجوادیئے، سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی
-
ملک بھر سے حج پروازیں 9 مئی سے شروع ہونگی،ترجمان وزارت مذہبی امور
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردارعلی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ سیاحت کا پہلا اجلاس
-
بہاولنگر ،وزیر اعلیٰ پنجاب کے یوتھ بائیکس پروگرام کا آغاز ہوگیا
-
ایف آئی اے کی مختلف کارروائیوں میں 2 انسانی سمگلرز گرفتار
-
رائیونڈ میں سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
-
فواد چودھری کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کی درخواست دو رکنی بنچ کو ارسال
-
ضمنی الیکشن میں ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کا نعرہ دفن ہو گیا ‘ یاسمین راشد
-
ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ، پاکستان نے ہمیشہ کشمیراور فلسطین کے مسئلہ کو ہر فورم کر اجاگر کیا ہے، فیصل کریم کنڈی
-
زبانی، تحریری طلاق پر قانون کیا کہتا ہے ہائی کورٹ کا عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف اپیل پراستفسار
-
بدین میں 2 نوعمرلڑکوں کا گینگ ریپ، پولیس اہلکار اورسیاستدان کیخلاف مقدمات درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.