میر بھٹورو کا8سالہ بچا تھیلسمیا کا شکا ر،وفاقی حکومت نے خصوصی فنڈز سے بچے کے علاج کی ہدایات جاری کر دیں

جمعرات 11 فروری 2016 16:34

میر پوربھتورو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 فروری۔2016ء) میر بھٹورو کا8سالہ بچا تھیلسمیا کا شکا ر جس کا علا ج کروانے کیلئے وز یر اعظم پا کستان نے فو ری طوپر نوٹس لے لیا بچے کے والد کی طرف سے وز یر اعظم پا کستان کا شکر یہ ادا کیاتفصیلات کے مطا بق میرپوربھٹورو شہر کے ر ہنے وا لے غریب آدمی نفیس علی میمن کا8سا لہ بچہ مصنف علی تھیلسمیاجیسے موضی مرض کا شکا ر ہو گیا بچے کو تھیلسمیاجیسے موضی مرض میں مبتلا ہو نے کے باعث علا ج کروا کرواکر تھک جا نے کے بعد مذکو رہ بچے کے والد نفیس علی میمن کی طرف سے وز یراعظم پا کستان مسلم لیگ ن کے سر برا ہ میاں محمد نواز شریف کو ایک درخواست کی گئی تھی جس درخواست میں مذکورہ بچے کے لئے علاج کروا نے کی اپیل کی گئی تھی جس پر پا کستان کے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی جا نب سے میر بھٹورو کے تھیلسمیاکے 8سالہ مریض بچے مصنف علی ولد نفیس علی میمن کے علاج کیلئے خصوصی طورپر ڈپٹی کمشنر سجا ول کو نو ٹس لے کر لیٹر جا ری کر د یا گیا ہے اور لیٹر لکھا گیا ہے کہ نفیس علی میمن کے بیٹے کے علا ج کیلئے حکومت پا کستان کے خصوصی طورپر فنڈز جاری کیے جا ئیں تا کہ بچے کا خا طرخواہ علا ج ہو سکے اور غریب آ د می کو سہارا مل سکے دو سری جانب میر پور بھٹورو کے ر ہنے والے مذکورہ بچے کے وا لد نفیس علی میمن نے را بطہ کرنے پر بتا یا کہ میں ایک غریب آ دمی ہوں رات دن ایک کر کے میں اپنا گھر چلاتا ہوں میں اپنے بچے کا علاج کرا کرا کے تھک گیا تھا مجبو ر ہو کر وز یر اعظم پا کستان کو ایک درخواست لکھی جس پر اپنے بچے کے علاج کیلئے اپیل کی تھی جس درخواست پر وز یر اعظم میاں محمد نواز شریف اور و فاقی کا بینہ کا شکر گزارہوں جس نے مجھ جیسے غریب آ دمی کی درخواست پر فوری طور پر نوٹس لے کر میرے بچے کا علاج کرانے کیلئے ڈ پٹی کمشنر سجاول کو لکھا ہے اور ڈپٹی کمشنر سجاول سے بھی اچھا علاج کرانے کی امید ر کھتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :