کراچی ،پنجاب کے بعد سندھ میں بھی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ

ملٹی نیشنل کمپنی نے ادویات کی قیمتوں میں 7 سے 65 فیصد تک اضافہ کردیا

جمعرات 11 فروری 2016 22:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 فروری۔2016ء) پنجاب کے بعد اب سندھ میں بھی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، ملٹی نیشنل کمپنی نے 7 سے 65 فیصد تک ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

(جاری ہے)

میڈیسن مارکیٹ کے ذرائع کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ملٹی نشینل کمپنیوں کی ادویات کی قمیتیں کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئی ہے، جبکہ پنجاب کے بعد اب سندھ میں بھی ملٹی نیشنل کمپنیوں کے جانب سے ادویات کی قیمتوں میں7 سے 65 فیصد تک اضافہ کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قیمتوں میں اضافے کیلئے مارکیٹ میں ادویات کی مصنوعی قلت پیدا کی گئی تھی۔ سر درد،بخار، کھانسی اور نزلے سمیت مختلف بیماریوں میں استعمال ہونے والے انجیکشن اور ڈراپس مہنگے کردیے گئے ہیں، جبکہ شوگر کے مرض میں استعمال ہونے والی دوا کی قیمت 56 روپے سے بڑھا کر92 روپے کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :