شوگر ملوں کی جانب سے 40ہزار ٹن چینی برآمد کرنے کے معاہدے

جمعرات 6 مارچ 2008 18:15

کراچی (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین06 مارچ 2008 ) شوگر ملوں نے 30ہزار ٹن چینی برآمد کرنے کے معاہدے کئے ہیں ۔ شوگر انڈسٹری کے ذرائع کا کہناہے کہ یہ چینی انڈونیشیا ‘ کیمن ‘ لندن اور دبئی برآمد کی جائے گی ۔ا س سلسلے میں پہلی کھیپ آئندہ چند روز میں جکارتہ روانہ کردی جائے گی ۔ یہ سودے تین سو 87 ڈالر فی ٹن کے حساب سے کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل سندھ کی پانچ ملوں نے 3 سو 80سے 3سو 86 ڈالر فی ٹن کے حساب سے چینی افغانستان اور بنگلہ دیش برآمد کرنے کے معاہدے کئے تھے ۔ ملک میں دس لاکھ ٹن اضافی چینی موجود ہے ۔ جس میں سے 50ہزار ٹن چینی برآمد کرنے کے معاہدے ہوچکے ہیں ۔ عالمی مارکیٹ میں چینی کی فی ٹن قیمت 387 ڈالر کی بلند سطح پر ہے جو ملوں کے لئے نہایت سازگار ثابت ہورہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :