زیکا وائرس کا بچوں میں ذہنی عارضے سے تعلق کے بارے تحقیات کے نتایج جلد سامنے آیئں گے ، عالمی ادارہ صحت

ہفتہ 13 فروری 2016 11:53

اقوام متحدہ ۔ 13 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 فروری۔2016ء) عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ زیکا وائرس کا بچوں میں ذہنی عارضے سے تعلق کے بارے میں چند ہفتوں کے اندر ہی معلوم ہو جائے گا۔امریکی سائنسدان زیکا وائرس کے بارے میں تحقیقات اور ویکسین کی تیاری میں مدد فراہم کرنے کے لئے کولمبیا جائیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کی صحت سے متعلق ایجنسی کی ڈپٹی ڈائریکٹر ماری پاولے کینی نے کہا ہے کہ اس بات کا پتہ چلانے میں اب چار سے آٹھ ہفتے لگ سکتے ہیں۔

دریں اثناء کولمبیا کے لئے امریکا کے سفیر نے کہا ہے کہ امریکی ماہرین کولمبیا کی وزارت صحت کے ساتھ مل کر ویکسین کی تیاری پر تحقیقتات کر رہے ہیں اور اس پر کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔واضح رہے کہ زیکا وائرس کے بارے میں خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ ایک ایسے ذہنی عارضے کا سبب بن رہا ہے جس کی وجہ سے نومولود بچوں کے سر نسبتاً چھوٹا رہ جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :