زیکا وائرس کا بچوں کی ذہنی بیماری سے تعلق کا چند ہفتوں میں پتہ چل جائے گا، عالمی ادارہ صحت

ہفتہ 13 فروری 2016 13:52

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 فروری۔2016ء ) عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ زیکا وائرس کا بچوں میں ذہنی عارضے سے تعلق کے بارے میں چند ہفتوں کے اندر ہی معلوم ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی صحت سے متعلق ایجنسی کی ڈپٹی ڈائریکٹر ماری پاولے کینیکا کہنا ہے کہ اس بات کا پتہ چلانے میں اب چار سے آٹھ ہفتے لگ سکتے ہیں۔ زیکا وائرس کے بارے میں خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ ایک ایسے ذہنی عارضے کا سبب بن رہا ہے جس کی وجہ سے نومولود بچوں کے سر نسبتاچھوٹا رہ جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :