گاجر کا جوس کینسر سے متاثرہ خلیوں کی پرورش کو روکتا ہے، طبی ماہرین

اتوار 14 فروری 2016 12:19

گاجر کا جوس کینسر سے متاثرہ خلیوں کی پرورش کو روکتا ہے، طبی ماہرین

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 فروری۔2016ء)طبی ماہرین نے کہا ہے کہ گاجر کا جوس کینسر سے متاثرہ خلیوں کی پرورش کو روکتا ہے اور اس کے مسلسل استعمال سے بیماری کا مکمل خاتمہ بھی ممکن ہے انہوں نے کہا کہ گاجر میں رنگت میں نکھار پیدا کرنے اور جلد کو نئی کشش دینے کی خصوصیات بدرجہ ا تم موجود رہیں انہوں نے کہا کہ گاجر میں موجود وٹامن اے کی موجودگی آنکھوں جگر،جلد،ہڈیوں اور دانتوں کیلئے انتہائی ضروری ہے اس کے علاوہ وٹامن سی،بی،ای،ڈی،پروٹینز،پوٹاسیم،کیلشیم،آئرن ،کاپر اور بہت سے دوسرے ضروری اجزاء پائے جاتے ہیں جو انسانی جسم کیلئے انتہائی مفید ہیں۔