برطانیہ کی سابق خاتون وزیر اعظم مارگریٹ تھیچر کو خرابی صحت کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا

ہفتہ 8 مارچ 2008 11:30

لندن ( اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین07 مارچ 2008 ) برطانیہ کی سابق خاتون وزیر اعظم مارگریٹ تھیچر کو خرابی صحت کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ برطانوی کنزریویٹو پارٹی کے ترجمان کے مطابق بیاسی سالہ مارگریٹ تھیچر جنوبی لندن کے سینٹ تھامس اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان کی حالت تسلی بخش ہے۔

(جاری ہے)

مارگریٹ تھیچر سن انیس سو اناسی میں کنزرویٹو پارٹی کی جانب سے برطانیہ کی پہلی خاتون وزیر اعظم منتخب ہوئی تھیں ۔ وہ انیس سو نوے تک تقریبا گیارہ برس وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز رہیں ۔ ماگریٹ تھیچر نے خرابی صحت کے باعث دو ہزار دو سے عوامی مصروفیات کم کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :