ایٹمی پروگرام کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی صحت بہتر ہو رہی ہے ۔ متعددٹیسٹوں کی رپورٹس بھی درست آئی ہیں

ہفتہ 8 مارچ 2008 17:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2008ء) پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی صحت بہتر ہو رہی ہے ۔اسپتال زرائع کے مطا بق ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے گزشتہ روز کچھ دیرچہل قدمی بھی کی ہے جبکہ انکے متعددٹیسٹوں کی رپورٹس بھی درست آئی ہیں۔ اسپتال ذرائع کا کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدلقدیر خان کا بلڈ پریشر کنٹرول میں ہے تاہم انکے پیشاب میں بدستور انفیکشن مو جود ہے ۔

(جاری ہے)

زرائع کا کہنا ہے کہ سال دو ہزار چھ میں ڈاکٹر عبدالقدیر کے پراسٹیٹ گلینڈ کے کینسر کے لیے کی جانے والی سر جری کے زخم کی خرابی کے باعث انھیں مسلسل بخار رہنا شروع ہوگیا تھا جس کے باعث انھیں ہسپتال منتقل کرنا پڑا ۔زرائع کے مطابق آئندہ چند روز میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے قریبی رشتہ داروں کو ان سے ملاقات کی اجازت دی جا سکتی ہے ۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان اسلام آباد کے سیکٹر جی نائن میں واقع کے آر ایل اسپتال میں زیر علاج ہیں۔