ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ہسپتال سے گھرمنتقل کردیاگیا، صحت پہلے سے کافی بہتر ہے،اہلخانہ

اتوار 9 مارچ 2008 14:03

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین09 مارچ 2008 ) ممتاز سائنس دان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ہسپتال سے واپس گھر منتقل کردیا گیا ہے اطلاعات ونشریات کے وفاقی وزیر نثار اے میمن نے سرکاری ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو اسلام آبادکے کے آر ایل ہسپتال سے واپس گھرمنتقل کردیا گیا ہے اور ان کا مزید علاج گھر پر جاری رہے گا نجی ٹی وی کے مطابق جوہری پروگرام کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر کو اتوار کی صبح تقریباً آٹھ بجے گھرمنتقل کیا گیا اہل خانہ کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر کی صحت پہلے سے بہتر ہے اور معمول کے مطابق کھا پی رہے ہیں اورہشاش بشاش ہیں واضح رہے کہ ڈاکٹر اے کے خان کو پانچ مارچ کلوبلڈپریشر اور بخار کی شکایت پر اسلام آباد کے کے آر ایل ہسپتال منتقل کیے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :