عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی زیکا وائرس سے متاثرہ ممالک کو جدید آلات فراہم کریگی

متاثرہ ممالک کو آر ٹی پی سی آر نامی مشین کی فراہمی سے وائرس کا تین گھنٹوں کے اندر پتا لگایا جاسکے گا

بدھ 17 فروری 2016 13:03

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 فروری۔2016ء ) عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی نے زیکا وائر س سے متاثرہ ممالک کو یٹمی ٹیکنالوجی کے حامل ایسے آلات فراہم کرنے کا اعلان کردیا جن سے زیکا وائرس کی جلد تشخیص ممکن ہوسکے گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی ادارہ متاثرہ ملکوں کو ایٹمی ٹیکنالوجی کے حامل ایسے آلات فراہم کرے گا جن سے زیکا وائرس کی جلد تشخیص ممکن ہوسکے گی۔

(جاری ہے)

عالمی ادارہ زیکا وائرس سے متاثرہ ممالک کو آر ٹی پی سی آر نامی مشین فراہم کرے گا جو وائرس کا تین گھنٹوں کے اندر پتا لگاسکے گی۔ جلد وائرس کا پتا چلنے پر اسے مزید پھیلنے سے روکا جاسکے گا۔ جدید آلات کے ذریعے زیکا وائرس کے حوالے سے پیشگی وارننگ سسٹم کا قیام ممکن ہوسکے گا۔ آلات کی فراہمی پر چار لاکھ یوروز کی لاگت آئے گی جبکہ ادارہ متاثرہ ممالک کو آلات کے استعمال کی تربیت بھی فراہم کرے گا۔

متعلقہ عنوان :