زیکا وائرس کے انسداد کے لئے 56 ملین ڈالر کی رقم درکار ہے،عالمی ادارہ صحت

جمعرات 18 فروری 2016 12:30

اقوام متحدہ۔ 18 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 فروری۔2016ء) عالمی ادارہ صحت( ڈبلیو ایچ او)نے کہا ہے کہ زیکا وائرس کے انسداد کے لئے 56 ملین ڈالر کی رقم درکار ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈبلیو ایچ او نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ رقم تشخیصی عمل کو بہتر بنانے اور مدافعتی دوائیں تیار کرنے پر خرچ کی جائے گی۔

(جاری ہے)

عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ اِس سلسلے میں وہ اپنی طرف سے 25 ملین ڈالر کی رقم بھی شامل کرے گا اور بقیہ رقم امدادی اداروں اور ملکوں سے حاصل کی جائے گی۔ واضح رہے کہ زیکا وائرس اِس وقت 39 ممالک میں پھیل چکا ہے اور لاکھوں افراد اِس کی لپیٹ میں آ چکے ہیں،لاطینی امریکی ملکوں برازیل اور میکسیکو سمیت کئی ملک زیکا وائرس سے نمٹنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔