ڈینگی کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کیلئے واسا کی پانی کی ٹینکیاں مکمل کور کرنے کی ہدایت

جمعرات 18 فروری 2016 13:00

فیصل آباد۔18 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 فروری۔2016ء) موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی ڈینگی کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کیلئے واسا کی پانی کی ٹینکیاں فوری مکمل کور کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے اور تمام متعلقہ حکام سے کہاگیاہے کہ و ہ فوری طور پر واسا کی تمام تنصیبات کا معائنہ کریں اور کسی جگہ پر پانی کی لیکج کی شکایت موصول ہو تو اس لیکج کو فوری روکنے کے علاوہ واٹر ٹینکس کے مقامات کو مکمل صاف اور درست کرنے کیلئے بھی بروقت اقدامات کو یقینی بنایاجائے تاکہ آئندہ سیزن میں ڈینگی کا پھیلاؤ روکنے کے عمل کو ہر حال میں فول پروف بنانے میں مدد مل سکے۔

(جاری ہے)

واسا کے منیجنگ ڈائریکٹر نے تمام حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ واسا تنصیبات کے کنٹرول و الوز چیمبرز پر اس امر کو ملحوظ خاطر رکھیں کہ وہاں پانی لیک نہ ہو اور ٹریٹمنٹ پونڈز میں بھی ڈینگی مچھر کا لاروا پیدا نہ ہونے پائے۔

متعلقہ عنوان :