ڈینگی مچھر کے خاتمہ کیلئے عوامی آگاہی مہم کا آغاز

جمعرات 18 فروری 2016 13:00

فیصل آباد۔18 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 فروری۔2016ء) ڈویژنل کمشنر نسیم نواز نے کہا ہے کہ فیصل آباد سمیت ڈویژن کے دیگر اضلاع میں ڈینگی بخار پھیلانے والے خطرناک وائرس اور مچھر کے خاتمے کیلئے موٴثر اندازمیں عوامی آگاہی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ تمام ڈی سی او صاحبان اپنے اپنے اضلاع میں سیمینارز،سٹکرز،پوسٹرز،سٹیمرز،اعلانات،پرنٹ والیکٹرانک میڈیا کے ذریعے عام شہریوں میں ڈینگی سے متعلق بیداری مہم کی نگرانی کرینگے جبکہ محکمہ صحت اور دیگر محکمے فعال مربوط کو ششوں اور رابطے کے ذریعے اس مہم کو سو فیصد کامیاب بنانے کیلئے کردارادا کرینگے۔

فیصل آباد ڈویژنل انتظامیہ کے ترجمان نے بتایا کہ حکومتی ہدایات کی روشنی میں ڈویژن بھر میں ڈینگی وائرس کے خاتمے کی مہم کے سلسلہ میں اضلاع کی طرف سے کئے گئے پیشگی انتظامات کا جائزہ شروع کردیاگیاہے تاکہ اس ضمن میں پیشگی حفاظتی ، تدارکی ، احتیاطی اقدامات مکمل رکھے جاسکیں۔ انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں اٹھائے گئے اقدامات کے متعلق کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :