فرنٹیئرفاؤنڈیشن کے زیر اہتمام بلڈ کیمپ کا انعقاد‘ درجنوں بیگز خون جمع

جمعرات 18 فروری 2016 13:08

پشاور۔18 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 فروری۔2016ء)فرنٹیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تھیلی سیمیا ‘ہیموفیلیا اور دیگر امراض خون میں مبتلا مریض بچوں کیلئے بلڈ کیمپ لگائے جس میں عوام اور طلباء نے درجنوں بیگزخون عطیہ کیا‘ فرنٹیئر فاؤنڈیشن کی ٹیم نے چارسدہ پڑانگ میں حجرہ میجر مختیار میں اسفندیار‘ڈینزٹریڈ سنٹر میں منیجنگ ڈائریکٹر رضوان اور فہیم شاہ ‘پشاورٹریڈ سنٹر نوتھیہ پشاور صدر میں عزیز الله اور ملک پختون‘ حضرت قیس کالج اچ نہر مشترمیں حضرت عبدالمالک کے تعاون سی فرنٹیئر فاؤنڈیشن کے پی آر او نصرالله کی نگرانی میں عطیہ خون کیمپ لگائے گئے جن میں عوام اور طلباء کی ایک بڑی تعداد نے امراض خون میں مبتلا بچوں کیلئے درجنوں بیگز خون کا عطیہ دیا‘ دریں اثناء فرنٹیئر فاؤنڈیشن کے چیئرمین صاحبزادہ محمدحلیم نے خون عطیہ کرنے والے طلباء اور عوام کو تھیلی سیمیا اور دیگر امراض خون میں مبتلا بچوں کوصحت مندخون کی فراہمی پر تعاون شکریہ ادا کیا۔