وزیراعظم نے اسلام آباد میں 1200بستروں پر مشتمل ہسپتال تعمیر کرنے کی منظوری دے دی

جمعرات 18 فروری 2016 15:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 فروری۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے اسلام آباد میں 1200بستروں پر مشتمل ہسپتال تعمیر کرنے کی منظوری دے دی جبکہ ہسپتال کی تعمیر کیلئے وزارت صحت کو ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق جمعرات کے روز وزیراعظم نواز شریف نے اسلام آباد میں 1200 بستروں کے ہسپتال کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے ۔ وزیراعظم نے ہدایت جاری کی ہے کہ ہسپتال کی تعمیر کے لئے کری روڈ پر بیس ایکڑ زمین مختص کی جائے ہسپتال میں چھ سو بستر مخصوص یونٹس کیلئے مختص ہوں گے ۔ ترجمان نے مزید کہا کہ منصوبے کیلئے آغا خان فاؤنڈیشن مفت تکنیکی معاونت فراہم کرے گی ہسپتال کی تعمیر کیلئے وزارت صحت کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں

متعلقہ عنوان :