پیپلز پارٹی کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی ‘سجاد بخاری اور دیگر کا لاہور بم دھماکوں پر اظہار تعزیت

منگل 11 مارچ 2008 14:03

لاہور (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین11 مارچ 2008 ) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر مخدوم شاہ محمود قریشی نے لاہور ٹیمپل روڈ اور ماڈل ٹاؤن میں ایک ہی وقت میں 2دھماکوں کے خوفناک واقعات کو عظیم سانحہ قرار دیتے ہوئے دہشتگردی واقع پر افسوس او سانحہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے حقیقی جمہوریت کا راستہ روکنے اور عوام میں خوف و ہراس پیدا کرنے کی سازش ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے لاہور دھماکوں میں جابحق ہونے والوں کے سوگوارخاندانوں سے دلی ہمدردی ظاہر کی ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے ۔ پیپلز پارٹی پنجاب کے دیگر قائدین ‘سجاد بخاری ‘غلام عباس ‘فرزانہ راجہ ‘اقبال سیالوی ‘خواجہ رضوان عالم ‘حفیظ ملک ‘اورنگزیب برکی ‘راجہ ریاض ‘حاجی عزیز الرحمن چن ‘ذکریا بٹ ‘عبدالقادر شاہین ‘ملک منظور احمد ‘سمیع اللہ خان ‘میاں محمد ایوب ‘یوسف اعوان اور دیگر نے بھی لاہور بم دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے اور اتنے بڑے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔