سگریٹ سمگلنگ کی رقم دہشت گردی کے لئے استعمال ہو رہی ہے ۔ امریکی اخبار

منگل 11 مارچ 2008 16:39

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین11 مارچ 2008 ) امریکی اخبار ”دی ویکلی“ نے اپنی ایک رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ سگریٹ سمگلنگ سے حاصل ہونے والی رقم دہشت گردی کے لئے استعمال ہو رہی ہے بین الاقوامی دہشت گرد تنظیمیں فنڈز کے حصول کے لئے سگریٹ کی سمگلنگ میں ملوث ہیں ان کا نیٹ ورک پوری دنیا میں پھیلا ہوا ہے جس کی وجہ سے انہیں سگریٹ کی سمگلنگ میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوتی دی ویکلی کے مطابق دہشت گرد تنظیمیں سگریٹ سمگلنگ سے براہ راست منسلک ہوچکی ہیں اور سگریٹ سمگلنگ سے حاصل کردہ روپیہ دہشت گردی میں استعمال کر رہی ہیں رپورٹ میں بتایا گیا کہ دہشت گرد تنظیموں کے اخراجات کا بڑا انحصار سگریٹ کی سمگلنگ سے حاصل ہونے والی آمدن ہے امریکی اخبار نے اپنی ر پورٹ میں سگریٹ کی سمگلنگ سے حاصل ہونے والی رقم کے دہشت گردی میں استعمال ہونے کے دو کسیز کا بھی ذکر کیا گیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سگریٹ کی سمگلنگ سے حاصل ہونے والا تمام روپیہ دہشت گردوں میں تقسیم کیا گیا فریم ورک کنونشن الائنس نے بھی اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ پوری دنیا میں فروخت ہونے والے سگریٹ کا 10.7فیصد غیرقانونی ہے اور بین الاقوامی دہشت گرد تنظیمیں اس کاروبار میں ملوث ہیں پاکستان میں اعداد وشمار کے مطابق 2007ء میں 17 ارب سے زائد سگریٹ غیرقانونی طور پر فروخت کئے گئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 33 ایسے راستوں کی نشاندہی کی ہے جہاں سے پاکستان میں سگریٹ سمگلنگ کی جاتی ہے حکومت کو چاہیئے کہ سگریٹ سمگلنگ پر کڑی نظر رکھے اور تحقیقات کی جائیں کہ کیا حالیہ دہشت گردی کے واقعات کی کڑی سگریٹ سمنگلنگ عناصر تو نہیں مل رہی �

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :