خون کے ٹیسٹ سے دل کے موروثی امراض کی تشخیص ممکن ہے، تحقیق

ہفتہ 20 فروری 2016 12:18

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 فروری۔2016ء) برطانیہ میں ہونے والی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ خون کے ٹیسٹ سے دل کے موروثی امراض کی تشخیص کی جاسکتی ہے۔برطانوی طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ افراد جو دل کے موروثی امراض میں مبتلا ہوتے ہیں ان کے مرض کی تشخیص صرف خون کے ٹیسٹ سے کی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

تحقیق کے مطابق انسان میں پائیجانے والے جنیات کے مخصوص گروپوں کے تجزیے سے دل کی مورثی بیماریوں کے بارے میں پتہ لگایا جاسکتا ہے تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ طریقہ کار روایتی ٹیسٹ کے مقابلے میں زیادہ قابل اعتبار اور کم وقت میں کیا جا سکتا ہے۔

دل کے امراض پر تحقیق کرنے والیماہر ڈاکٹر جیمز وائر کا کہنا ہے کہ روایتی ٹیسٹ مہنگا ہونے کے ساتھ زیادہ وقت طلب بھی ہے اور اس میں خاندان کے سارے افراد کو زیر نگرانی رکھنا پڑتا ہے جو بہت تکلیف دہ عمل ہے لیکن نیا ٹیسٹ اس کے مقابلے میں آسان دہ عمل ہے۔

متعلقہ عنوان :