چین میں ز یکاء مرض کے شکار تیسرے مریض کی شناخت
ہفتہ 20 فروری 2016 16:21
ہانگ ژو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 فروری۔2016ء) مشرقی چین کے صوبہ ژی جیانگ کے اندرون و بیرون ملک جانے والوں کی پڑتال اور قرنسطینہ بیورو نے ہفتے کو کہا کہ وہ صوبے میں چین کے زیکا ء وائر س کا شکارہونے والے تیسرے مریض کی اطلاع کے ایک روز بعد بتیس مسافروں کے نمونوں اور وبائی مرض کا جائزہ لے رہا ہے ۔قومی صحت و خاندانی منصوبہ بندی کمیشن کے مطابق گذشتہ روز اس امر کی تصدیق ہو گئی کہ ایک اڑتیس سالہ شخص جو سمویا اور فجی سے 15فروی کو ژی جیانگ کے وائی وو شہر آیا تھا ،زیکاء وائرس کا شکار تھا ، اس مریض کو بخار ہو گیا تھا اور اس کو مچھروں نے کاٹا تھا ، اس مریض کے ساتھ سفر کرنے والے بتیس مسافروں میں سے اب تک کسی میں متعلقہ علامات نہیں پائی گئی ہیں ۔
بیورو نے حاملہ خواتین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ زیکاء وائرس پھیلنے والے ممالک کا سفر کر نے سے اجتناب کریں کیونکہ طبی ماہرین نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ اس وائرس کا نوزائیدہ بچوں میں مائیکرو سپھلے سے تعلق ہے ، زیکاء وائرس کی جو مچھروں کے کاٹنے سے عوام میں پھیلا ہے کی علامات میں بخار،جوڑوں کا درد ،سوجن ، سردرداور پٹھوں کا درد شامل ہیں، انسداد مرض کے ماہرین نے کہا کہ موجود ہ کم درجہ حرارت کی وجہ سے مچھروں کی نشوونما ممکن نہیں ہے ، وائر س کے پھیلنے کا کم خطرہ ہے ، چین کے زیکاء وائرس کے شکار پہلے مریض کو مکمل صحت یابی کے بعد فارغ کر دیا گیا۔(جاری ہے)
دوسرا کیس جو درآمدی تھا جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ میں پایا گیا تھا۔
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
برطانیہ کا اسرائیل کو اسلحہ برآمد کرنے کا نظام امریکا جیسا نہیں ، ڈیوڈ کیمرون
-
عازمین حج میں 40 ملین آب زم زم کی بوتلیں تقسیم کی جائیں گی، الزمازمہ کمپنی
-
وطن واپس آکر بہت خوش ہوں، شہزادہ ہیری
-
بھارت کو پاکستان کی عزت کرنی چاہیے، منی شنکر ائیر
-
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے کی سیاست کے میدان میں قدم رکھ دیا
-
امریکی سکھ شہری پر قاتلانہ حملے کے شواہد موجود ہیں،امریکا
-
قید سے رہا ہونے والامجرم اہلیہ سے بدلہ لے کردوبارہ جیل پہنچ گیا
-
بھارت میں خاتون نے 5 بچوں کو جنم دے دیا
-
سورج میں زمین سے 15 گٴْنا بڑا طوفان .
-
شادی شدہ مسلمانوں کے ناجائز تعلقات پر بھارتی عدالت کا فیصلہ
-
جیمز ویب ٹیلی سکوپ نے نظام شمسی کے باہر سپر ارتھ نامی سیارے پر گیسوں کی موجود گی کا پتہ چلا لیا
-
شہزادہ ولیم، ہیری کو اپنی اہلیہ کے پاس نہیں جانے دے رہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.