دنیا بھر میں سالانہ 50 ہزار افراد گردوں کے امراض کی وجہ سے موت کا شکار ہو جاتے ہیں ، پاکستان میں 2 کروڑ لوگوں کو گردوں کے مختلف امراض کا سامنا

اتوار 21 فروری 2016 12:50

اسلام آباد ۔ 21 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 فروری۔2016ء) ہر سال دنیا بھر میں 50 ہزار افراد گردوں کے امراض کی وجہ سے موت کا شکار ہو جاتے ہیں جبکہ پاکستان میں 2 کروڑ لوگوں کو گردوں کے مختلف امراض کا سامنا ہے ۔

(جاری ہے)

طبی ماہرین نے کہا ہے کہ ایک گردہ سے 24 گھنٹوں میں انداز 1500 لیٹر خون گزرتا ہے جبکہ گردے جسم کے فاسد ،نقصان دہ اور ضرورت سے زائد مادوں کو خارج کرتے ہیں اور جسم میں پانی اور نمکیات کا توازن برقرار رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گردوں کے امراض کی بروقت تشخیص اور علاج سے بیماری کی پیچیدگیوں سے بچا جا سکتا ہے جبکہ احتیاطی تدابیر بھی بیماریوں سے بچاؤمیں معاون ثابت ہو سکتی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :