عالمی بینک کا زیکا وائرس کے خاتمے کیلئے 15کروڑ ڈالرکااعلان

2 درجن سے زائد ممالک میں زیکا وائرس کے پھیلنے سے عالمی معیشت کو نقصان پہنچا‘عالمی بنک

اتوار 21 فروری 2016 12:59

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 فروری۔2016ء) عالمی بینک نے خطرناک زیکا وائرس سے نمٹنے کیلیے 15 کروڑ ڈالر کی خطیر رقم مختص کرنے کا اعلان کر دیا۔بینک کے ترجمان نے کہا ہے کہ اگر مستقبل میں ضرورت پیش آئی تو اس مہلک مرض کے خاتمے کیلیے مزید رقم فراہم کی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

عالمی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق 2 درجن سے زائد ممالک میں زیکا وائرس کے پھیلنے سے عالمی معیشت کو نقصان پہنچا ہے اور پیداوار میں 3.5 ارب امریکی ڈالر کی کمی ہوئی ہے جو ترقی یافتہ ممالک کیلئے ایک سوالیہ نشان ہے۔واضح رہے کہ زیکا وائرس نے برازیل میں شرح پیدائش کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :