جنرل ہسپتال میں پہلی بار جگر کے سرطان میں مبتلا مریضہ کا کامیاب آپریشن
اتوار 21 فروری 2016 14:32
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 فروری۔2016ء)جنرل ہسپتال کی تاریخ میں پہلی بار جگر کے سرطان(رسولی) میں مبتلا 28سالہ عذرا بی بی کا کامیاب آپریشن کیا گیا ہے ۔ عذرا بی بی گزشتہ کئی سالوں سے جگر کے سرطان میں مبتلا تھی۔ معالجین نے اس کا آپریشن تجویز کیا اور ہسپتال کے حال ہی میں مکمل ہونے والے فیز تھری کے نئے بلاک میں بنائے گئے آپریشن تھیٹرز جہاں پر ہارمونگ اور لیگا شور سمیت دیگر خون منجمدکرنے والی جدید طبی مشینوں کی تنصیب کی گئی۔
سرجیکل یونٹ III کے پروفیسر ڈاکٹر سکندر حیات گوندل کی سربراہی میں طبی ماہرین کی ٹیم نے عذرا بی بی کے جگر میں موجود رسولی(سرطان) کا آپریشن کیا، جگرکی رسولی کا پیچیدہ ترین آپریشن کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔ دوران آپریشن سینئر رجسٹرار ڈاکٹر احمد نعیم اختر بھی طبی ماہرین کی ٹیم کا حصہ تھے۔(جاری ہے)
مانوالہ بھٹہ چوک کی رہائشی مریضہ عذرا بی بی 4بچوں کی ماں ہے جس کا شوہر ڈرائیور ہے۔
مریضہ کے جگر کی رسولی کے آپریشن کے تمام تر اخراجات بھی ہسپتال انتظامیہ نے برداشت کئے۔پرنسپل پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹرخالد محمود نے ڈاکٹرسکندر حیات گوندل اور ان کی ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے ہوئے توقع ظا ہر کی ہے کہ مستقبل میں بھی ان کی بدولت ہسپتال کی نیک نامی میں نہ صرف اضافہ ہو گا بلکہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے ویژن کے عین مطابق جنرل ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو ایک ہی چھت تلے جدید ترین طریقہ علاج کی سہو لیات دستیاب ہوں گی۔مزید اہم خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
-
متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں طوفانی بارشوں سے ماحولیاتی سائنسدانوں میں نئی بحث چھڑگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.