سپریم کورٹ نے ڈینٹل ٹیکنیشنز کو کام سے روکنے کی استدعا مسترد کردی ، ‘ فریقین کو نوٹسز جاری

پیر 22 فروری 2016 13:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 فروری۔2016ء) سپریم کورٹ نے نان رجسٹرڈ ڈینٹل ٹیکنشن کی طبی سہولیات فراہم کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت میں ڈینٹل ٹیکنیشنز کو کام سے روکنے کی استدعا مسترد کردی‘ فریقین کو نوٹسز جاری کرکے سماعت ملتوی کردی گئی۔ پیر کو جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے نان رجسٹرڈ ڈینٹل ٹیکنیشن کی طبی سہولیات فراہم کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل منظور کرلی۔ ہیلتھ کمشنر پنجاب کے وکیل نے دلائل دیئے کہ قانون کے مطابق ٹیکنیشن نجی کلینک نہیں کھول سکتے ڈینٹل ٹیکنیشن طبی سہولتیں بھی فراہم نہیں کرسکتے اور یہاں ڈینٹل ٹیکنیشن اپنے نام کے ساتھ ڈاکٹر بھی لگا لیتے ہیں۔ عدالت نے ڈینٹل ٹیکنیشنز کو کام سے روکنے کی استدعا مستردکرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے۔ ججز نے ریمارکس دیئے کہ دوسرے فریق کو سنے بغیر حکم نہیں دے سکتے۔

متعلقہ عنوان :