لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں آوارہ کتوں ، بلیوں اور چوہوں کے خاتمے کے خلاف مہم شروع

منگل 23 فروری 2016 16:42

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 فروری۔2016ء) ہسپتال میں آوارہ کتوں ، بلیوں اور چوہوں کے خاتمے کا کام شروع کردیاگیاہے ، ہسپتال انتظامیہ ایل آر ایچ ، ایم ٹی آئی کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں کہا گیاہے کہ شہر میں چوہوں اور آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد دیکھتے ہوئے ڈبلیو ایس ایس پی کے تعاون سے چوہوں اورآوارہ کتوں کے خاتمے کی مہم شروع کی ہے ہسپتال ڈائریکٹر نے اس سلسلے میں خصوصی طورپر ڈبلیو ایس ایس پی کی انتظامیہ کا صفائی مہم میں تعاون پر شکریہ ادا کیا ہے۔

جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ا س سلسلے میں ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے صفا ئی عملے کو خصوصی ہدایات جا ری کی گئی ہیں کہ شہر میں چوہوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور اس خد شہ کو مد نظر رکھتے ہوئے ہسپتال کا صفائی عملہ بھی خصوصی کردار ادا کرتے ہوئے صفائی پر خصوصی توجہ دے۔

(جاری ہے)

جاری بیان کے مطابق ہسپتال ڈائریکٹر کرنل ( ر) حامد سعیدحق نے مہم کے نگران اعلی ڈاکٹر غلام سبحانی ہمراہ ہسپتال کے مختلف حصوں کادورہ کیا اور ہسپتال میں ایسی جگہوں کی نشاندہی کی جہاں پر ہنگامی بنیاد پر صفائی کی ضرورت تھی ہسپتال ڈائر یکٹر نے ہسپتال میں صفائی کے ذمہ دار افسران کو سختی سے تاکید کی کہ ہسپتال میں آوارہ کتوں ، بلیوں اور چو ہوں کے خاتمے کے ساتھ ساتھ صفائی پر بھی خصوصی توجہ دی جائے ۔