چنیوٹ، فری آئی کیمپ میں121مریضوں کی آنکھوں کا آپریشن کیاگیا

جمعہ 14 مارچ 2008 14:14

چنیوٹ(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین14 مارچ 2008 )سوداگرٹرسٹ کراچی کے زیراہتمام چنیوٹ میں تین روزہ فری آئی کیمپ میں سینکڑوں افراد نے اپنی آنکھوں کو چیک کیا اور گزشتہ 121مریضوں کی آنکھوں کا آپریشن کیاگیا اور مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں مسحلہ سوداگراں چنیوٹ میں سوداگرٹرسٹ کراچی کے چےئرمین میاں جاوید عمر نے تین روزہ فری آئی کیمپ کا خود معائنہ کیا اور کراچی سے آئے ہوئے ڈاکٹروں کی ٹیم کے اعزاز میں ایک شاندار استقبالیہ کا اہتما بھی کیا۔