زکاوائرس کے چودہ معاملات کی تحقیقات کررہے ہیں ‘ امریکی طبی حکام

بدھ 24 فروری 2016 13:03

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 فروری۔2016ء)امریکہ میں طبی حکام نے کہاہے کہ وہ زکا وائرس کے ایسے 14 معاملات کی تحقیقات کر رہے ہیں جن میں وائرس ممکنہ طور پر جنسی عمل کے نتیجے میں منتقل ہوا۔حکام کے مطابق ایسے تمام معاملات میں مریض یا تو وائرس سے متاثرہ علاقوں کا سفر کرنے والے مرد ہیں یا پھر ان کا تعلق ایسے مردوں سے رہا ہے جو متاثرہ علاقوں میں گئے تھے۔

امریکہ میں زکا وائرس کے متاثرین میں پہلی بار حاملہ خواتین بھی سامنے آئی ہیں۔

(جاری ہے)

طبی حکام کے مطابق ان معاملات کے سامنے آنے سے ثابت ہوا کہ جنسی طور پر زکا وائرس کی منتقلی اس وائرس کے پھیلاوٴ میں اندازے سے کہیں زیادہ کردار ادا کر رہی ہے۔امریکہ میں زکا وائرس کے جنسی طور پر منتقل ہونے کا پہلا معاملہ رواں ماہ کے آغاز میں ریاست ٹیکساس میں منظر عام پر آیا تھابظاہر اس مریض نے بھی وائرس سے متاثرہ ملک سے واپس آنے والے کسی فرد کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کیے تھے جس سے وائرس اس میں منتقل ہوگیا ‘تاحال امریکہ میں مچھروں کے ذریعے زکا وائرس کے منتقل ہونے کے شواہد نہیں ملے۔