وزیراعلی پنجاب نے سرگودھا میں کارڈیالوجی سنٹر کے قیام کی منظوری دیکر دو کروڑ روپے کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، چودھری حامد حمید

بدھ 24 فروری 2016 14:16

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 فروری۔2016ء ) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری وایم این اے چوہدری حامد حمید نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سرگودہا میں کارڈیالوجی سنٹر کے قیام کی منظوری دیتے ہوئے پہلے مرحلے کیلئے دو کروڑ روپے کے فنڈز بھی جاری کر دےئے ہیں ۔ سول ہسپتال کی پرانی عمارت کی تزئین وآرائش کے بعد کارڈیالوجی سنٹر بنایا جائیگا ۔

انہوں نے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کی پرانی عمارت کا معائنہ کے موقع پر بات چیت کر تے ہوئے بتایا کہ پچاس بیڈز پر مشتمل کارڈیالوجی سنٹر میں پہلے مرحلے میں انجیوگرافی او رانجیوپلاسٹی کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ہسپتال کی پرانی عمارت کی چھتیں ‘ دیواریں ‘کھڑکیاں تبدیل کرنے کے علاوہ نیا فرش ٹائلز لگائی جائیں گی۔

(جاری ہے)

اس طرح واش رومز ‘ پینے کا صاف پانی ‘ بجلی ‘ سوئی گیس اور دیگر سہولیات کی فراہمی بھی منصوبہ کاحصہ ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ سرگودہا میں کارڈیالوجی سنٹر کا قیام عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے جو مسلم لیگ ن کی حکومت پورا کرنے جارہی ہے ۔ کارڈیالوجی سنٹر کے قیام سے سرگودہا سمیت منڈی بہاؤالدین ‘ خوشاب ‘میانوالی ‘ بھکر ‘ چنیوٹ او رجھنگ سمیت قریبی اضلاع کے مریضوں کو کارڈیالوجی کی سستی ترین سہولیات میسر آئیں گی ۔انہو ں نے محکمہ بلڈنگ کو کارڈیالوجی سنٹر کے قیام کیلئے فوری تخمینہ لگانے او رعمارت کی تز ئین وآرائش کو چھ ماہ کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

چوہدری حامد حمید نے کہاکہ کارڈیالوجی میں ڈائلسز سنٹر کی طرح غریب افراد کا مکمل مفت علاج ہو گا جبکہ صاحب ثروت افراد سے انتہائی مناسب چارجز وصول کئے جائیں گے اگلے مرحلے میں کارڈیالوجی میں مکمل علاج کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :