دانتوں کی صفائی دل کے امراض سے بچاتی ہے‘ تحقیق

بدھ 24 فروری 2016 14:16

دانتوں کی صفائی دل کے امراض سے بچاتی ہے‘ تحقیق

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 فروری۔2016ء) تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ منہ کی صفائی کا خیال رکھ کر لوگ درحقیقت خود کو خون کی شریانوں کے امراض سے بھی بچاتے ہیں۔ محققین کا کہنا ہے کہ ایسے شواہد موجود ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ منہ کی صفائی کا خیال نہ رکھنا فالج اور امراض قلب کی شکل میں نکلتا ہے۔

(جاری ہے)

خاص طور پر مردوں اور نوجوانوں میں یہ خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دانتوں کی بہترین صفائی دل کے متعدد مسائل کا خطرہ کم کر دیتی ہے۔ دانتوں کے امراض یا مسوڑوں میں بیکٹریا کی موجودگی موٹاپے اور ذیابیطس ٹائپ ٹو کو مزید بدتر بنا دیتے ہیں اور جان لیوا ہارٹ اٹیک کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ محققین کے مطابق دن بھر میں دو بار برش کرنے کی عادت مسوڑوں اور دل کے امراض کی روک تھام کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :