عطیہ کی گئی قیمتی پولیو ویکسین کے ضائع پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع

بدھ 24 فروری 2016 14:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 فروری۔2016ء) رکن اسمبلی باسمہ چودھری اور ایم پی اے خدیجہ عمر کی طرف سے جمع کرائی گئی قرار داد کے مطابق پنجاب میں حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام کے سٹاف کی نااہلی کی بناء پر بیش قیمت پولیو ویکسین (آئی پی وی) ضائع ہوگئی ہے۔ اس ویکسین کا ضیاع فیلڈ سٹاف کی بے احتیاطی کی وجہ سے ہوا۔ یہ ویکسین ایک بین الاقوامی ادارے (Givi) کی طرف سے عطیہ کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

یہ امر قابل ذکر ہے کہ آئی پی وی ویکسین پنجاب کے صرف زیادہ متاثرہ High Risk علاقوں میں استعمال ہونی تھی مگر فیلڈ سٹاف اسے تمام جگہوں پر 5سال تک کے تمام بچوں کو استعمال کروا رہے ہیں جبکہ WHOکے مطابق یہ آئی پی وی صرف ساڑھے 4ماہ کے بچوں کو جو کہ High Risk میں آتے ہوں کو دی جاسکتی ہیں۔ قیمتی ویکسین جس سے قومی خزانے کو ماہانہ 15کروڑ روپے کا بوجھ کم ہورہا تھا کے ضیاع کا بروقت نوٹس نہ لینے پر متعلقہ افسران اور عملے کے خلاف ایکشن لیا جائے