ایم ایس دن میں دو مرتبہ”ہسپتال وارڈز“ کا دورہ کرنے کے پابند،ہدایت نامہ جاری

بدھ 24 فروری 2016 16:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 فروری۔2016ء) تمام میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو دن میں دو مرتبہ اپنے اپنے ہسپتالوں کی تمام وارڈز کا دورہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے تمام ای ڈی او ہیلتھ کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ سرکاری ہسپتالوں میں تعینات ایم ایس کو اس بات کا پابند کریں کہ وہ اپنے اپنے ہسپتالوں کی وارڈز میں دن میں دو بار وزٹ کو یقینی بنائیں جبکہ مریضوں کو فراہم کی جانیوالی سہولتوں کے بارے میں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ مرتب کریں ۔

اسی طرح ای ڈی او ہیلتھ تمام ہسپتالوں میں ہفتہ میں ایک بار اپنے دورے کو یقینی بنائیں صوبہ بھر کے تمام بنیادی مراکز صحت میں بھی 24 گھنٹے صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے اقدامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔