حیدرآبا د میں کرا چی کی طر ز پر امرا ض قلب ہسپتا ل قا ئم کیا جا رہا ہے ،جا م مہتا ب حسین ڈہر

بدھ 24 فروری 2016 16:49

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 فروری۔2016ء) صوبا ئی وزیر صحت جا م مہتا ب حسین ڈہر نے کہا ہے کہ حیدرآبا د سندھ کا دوسرا بڑا شہر ہے ۔حیدرآبا د میں کرا چی کی طر ز پر امرا ض قلب ہسپتا ل قا ئم کیا جا رہا ہے تا کہ اندرو ن سندھ سے دل کے امرا ض میں مبتلا مر یضو ں کو کرا چی کے بجا ئے حیدرآبا د میں ہی علا ج معالجے کی اعلیٰ سہو لیا ت فرا ہم کی جا سکیں ۔

یہ با ت انہو ں نے اپنے دفتر میں ایک اجلا س کی صدا ر ت کر تے ہو ئے کہی ۔اجلا س میں سیکریٹری صحت ڈاکٹر سعید احمد منگنیجو اور اسپیشل سیکریٹری صحت ڈاکٹر شیریں نے بھی شر کت کی ۔انہو ں نے کہا کہ محکمہ صحت میں معا ملا ت کو بہتر بنا نے کے لئے اختیا را ت کو نچلی سطح تک منتقل کیا ہے ۔دواؤ ں کی خریدا ری کے نظا م میں شفا فیت لا ئی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

سندھ بھر کے تما م سر کا ر ی ہسپتا لو ں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس سے ایماندار ی سے کا م کر نے کا حلف لیا گیا ہے ۔

اجلا س کو بتا یا گیا کہ تھر میں 4x4کی 42ایمبو لینس فرا ہم کر دی گئیں ہیں تا کہ مریضو ں کو گھر سے ہسپتا ل لا نے اور شدید بیما ر ی کی صو ر ت میں تھر سے دیگر شہرو ں کو منتقل کیا جا سکے ۔صوبا ئی وزیر صحت نے بتا یا کہ تھر میں پہلے مر حلے میں 265دا ئیو ں کو بچو ں کی پیدا ئش کے لئے تر بیت دی گئی ہے اور اگلے مر حلے میں 600دا ئیو ں /آیا ؤ ں کو تر بیت دی جا ئے گی ۔

جا م مہتا ب حسین ڈہر نے کہا کہ ضلع تھر پا ر کر میں 400میں سے 325آر او پلا نٹس کا م کر رہے ہیں اور پینے کا صا ف پا نی فراہم کر نے کے منصو بے پر بھر پو ر طر یقے سے کا م ہو رہا ہے ۔اجلا س کو بتا یا گیا کہ گزشتہ سا ت ما ہ میں تھر پارکر میں 208نو زا ئیدہ بچو ں کی اموات ہو تی ہیں اور ان کی اموا ت پر قا بو پا نے کے لئے تر جیحی بنیا دو ں پر کا م جا ر ی ہے ۔

متعلقہ عنوان :